ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : نیشنل ہائی وے فور لین منصوبہ سے ہونے والے مسائل کے لئے سابق وزیر دیشپانڈے ذمہ دار۔ رکن اسمبلی سنیل نائک نے لگایا سنگین الزام

بھٹکل : نیشنل ہائی وے فور لین منصوبہ سے ہونے والے مسائل کے لئے سابق وزیر دیشپانڈے ذمہ دار۔ رکن اسمبلی سنیل نائک نے لگایا سنگین الزام

Sat, 10 Apr 2021 23:35:35    S.O. News Service

بھٹکل،10؍اپریل (ایس او نیوز) رکن اسمبلی سنیل نائک بھٹکل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل ہائی وے 66 کے فور لین میں توسیعی منصوبہ کی وجہ سے بھٹکل، شیرالی، ہوناور اور کمٹہ وغیرہ میں عوام کے لئے جو مسائل پیدا ہوگئے ہیں اس کے لئے براہ راست سابق ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے ہی ذمہ دار ہیں۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ ہائی وے کے توسیعی کام کی وجہ سے شیرالی  میں لوگ سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ یہاں پر سروس روڈ تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ موڈ بھٹکل میں انڈر پاس تعمیر کرنے کی اشد ضرورت  ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہائی وے کی توسیع کے لئے بنائے گئے اصل نقشہ میں تبدیلیاں کرکے نیا نقشہ بنایا گیا ہے اور بعض مقامات پر ہائی کو 45 میٹر کے بجائے 30 میٹر تک محدود کرنے کے لئے دباو بنایا گیا ہے۔ ان ساری پیچیدگیوں اور الجھنوں کے لئے سابق وزیر دیشپانڈے ہی پوری طرح ذمہ دار ہیں۔ سنیل نائک نے بتایا کہ موڈ بھٹکل میں انڈر پاس تعمیر کرنے کے لئے کینرا رکن پارلیمان کے توسط سے کوشش کی جارہی ہے اور ہمارا مطالبہ پورا ہونے کے امکانات ہیں۔

سنیل نائک نے کہا کہ میں اپنے  حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو زیادہ ترجیح دے رہا ہوں۔ پینے کے پانی کی فراہمی، پُلوں اور سڑکوں کی تعمیرجیسے کئی منصوبوں کا تعمیری کام تیزی سے چل رہا  ہے۔ اس کے علاوہ ہوناور کے ہیرانگڈی میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے امبیڈکر رہائشی اسکول تعمیر کرنے  کا منصوبہ منظور ہوا ہے۔ منکی میں آب پاشی سے متعلق سروے  کے لئے 50 لاکھ روپے، بیلکے گورٹے میں سڑک کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ روپے، ہوناور اسیکری میں سڑک کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ روپے کے منصوبے منظور ہوئے ہیں۔  کڈوین کٹا ڈیم سے کیچڑ اور کچرا نکال کر اس کی گہرائی بڑھانے کام بھی جلد شروع  کیا جائے گا۔


Share: